پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کا خیرمقدم کیا. جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے 5 دسمبر 2021ءتک بھوبنیسور، اڑیسہ میں منعقد ہوگا. ناظم الامور نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا. ناظم الامور نے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، امید ہے تمام کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی جذبے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن. قبل ازیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ، نئی دہلی پر پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کے ارکان کا ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار نے استقبال کیا
ہیڈ کوچ، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے بھوبنیسور جاتے ہوئے دہلی میں اپنے قیام کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی مہمان نوازی کو سراہا
پاکستان ہاکی ٹیم میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔